اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپ حماہ کے نواحی علاقے سلمیہ کے رمیلہ نامی گاؤں کے قریب ہوئی جس میں دس داعش دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ داعش دہشت گردوں کے خلاف یہ اقدام ایسے وقت میں عمل میں آیا ہے جب شامی فوج نے مشرقی حمص اور حماہ کے سعد اور رسم نامی ٹاؤن کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ شامی فوج نے اس علاقے میں داعش کی سپلائی لائن بھی منقطع کر دی اور انہیں کافی دور تک پیچھے دھکیل دیا۔ شامی فوج نے شمال مشرقی صوبے سویدا میں رجم الدولہ اور قصر نامی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شمالی حلب میں طامورہ نامی علاقے تک پیشقدمی کی۔ دوسری جانب شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شمالی حمص کے علاقے عین الحسین پر دہشت گردوں کا حملہ بھی ناکام بنا دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲